the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کالا ہرن شکار کیس میں جے پور کورٹ میں سلمان خان کا بیان درج کرلیا گیا ہے۔ عدالت نے سلمان سے 65 سوالات پوچھے تھے۔ فی الحال سلمان بیان درج کرانے کے بعد کورٹ سے جا چکے ہیں۔ اس کیس میں ملزم سیف علی خان، سونالی بندرے، نیلم اور تبو کورٹ کورٹ میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان پر کالا ہرن کے شکار کے دوکیس درج ہیں ، جبکہ سیف، تبو، سونالی اور نیلم پر شکار کے لئے اکسانے کا الزام ہے ۔ قصوروار پائے جانے پر سبھی کو 1 سے 6 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے، وہیں چاروں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 148



کے تحت بھی مقدمہ درج ہے اور قصوروار پائے جانے پر 3 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس سے پہلے سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے سلمان خان سمیت سبھی ملزمین نے 25 جنوری کی بجائے 27 جنوری کو پیش ہونے کی عرضی دی تھی، جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا۔ سلمان خان ہرن شکار کے چار میں سے تین کیس میں بری ہو چکے ہیں اور اب یہ چوتھا اور آخری کیس ہے۔ واضح رہے کہ 1998 میں فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے دوران سلمان سمیت دیگر ستاروں پر جودھپور ضلع کے کنكاني گاؤں میں کالا ہرن کا شکار کرنے کا الزام ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.